ہماری دنیا بیورو
گورکھپور:یوگی حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ ضرورت مندوں کو وقت پر اسپتال پہنچانے کے لیے پوری ریاست میں ایمبولینسوں خدمات مہیا کرائی جا رہی ہے، لیکن اس سروس کی زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر سے ایک شرمسار کرنے والاواقعہ سامنے آیا ہے۔یوگی کے شہر گورکھپور میں ایمبولینسوں نہیں آنے پر ایک شخص کو پولیس اہلکار ٹھیلے پر لاد کراسپتال لے جانے پر مجبور ہو گئے۔
گورکھپور کا یہ واقعہ کینٹ تھانہ علاقہ کاہے۔چیتنا چوراہے کے قریب ایک نامعلوم نوجوان بیہوشی کی حالت میںپڑا تھا، اس دوران کسی نے پولیس کو معاملے کی جانکاری دی، جس کے بعد دو پولس اہلکار موقع پر پہنچے۔ دونوںپولس اہلکاروں نے 108 نمبر پر کال کرکے ایمبولینس بلانے کی کوشش کی۔جواب نہیں ملنے پر آخر کار دونوں پولس اہلکار خود ہی نامعلوم نوجوان کوٹھیلہ پر لاد کر ضلع اسپتال لے گئے اور اس کو داخل کرایا۔
ابھیجیت بنرجی کی توہین،پرینکا گاندھی نے کسے کہا کامیڈی سرکس نہ چلائیں
دونوں سپاہیوں نے کہا کہ انہوں نے ایمبولینسوں سے لے کر کئی گاڑیوں کو رکوانے کی کوشش کی، لیکن جب کوئی ذریعہ نہیں ملا تو وہ ٹھےلے والے کو بلا کر لائے اور اس پر نوجوان کو لاد کر ضلع اسپتال لے گئے۔وہیں، اس واقعہ کی جانکاری ملنے پر اے ایس پی سی او کینٹ روہن پرمود بوترے نے دونوں پولس اہلکاروں کو دفتر میں بلا کر ان کو اعزاز سے نوازا۔
108 نمبر پر کئی بار کیا فون
کینٹ تھانے کی جٹے پور چوکی پر تعینات سپاہی جگ پرساد چودھری اور دنیش کمار نے بتایا کہ انہیں ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی، وہ جب موقع پر پہنچے تو 108 نمبر ایمبولینسوں منگانے کے لئے کال کیا۔ وہاں سے بتایا گیا کہ ایمبولینسوں پہنچنے میں تھوڑی دیر ہو گی۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اس وقت تک تو نوجوان کی موت ہو جائے گی۔ اس کے بعد بھی ایمبولینسوں نہیں آئی تو انہوں نے نوجوان کو ٹھیلہ منگاکراس پراسپتال بھجوایا۔
گستاخ رسولﷺ کملیش تیواری کا بدمعاشوں نے گلا ریت کر قتل کردیا
ادھر،اے ایس پی بوترے نے بتایامیں دونوں سپاہیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، جنہوں نے بیمار نوجوان کو اسپتال پہنچا کر نیک کام کیا ہے۔ میری عام لوگوں سے اپیل ہے کہ کوئی بھی زخمی حالت میں نظر آئے تو اسے جتنا جلدی ہوسکے اسپتال پہنچانے میں اس کی مدد کریں۔ یہ خیال چھوڑ دیں کہ انہیں پولس کارروائی سے گزرنا پڑے گا۔ پولیس آپ سے کسی بھی طرح کا کوئی سوال جواب نہیں کرے گی۔