تازہ ترین: گجرات ضمنی الیکشن میں الپیش ٹھاکر پیچھے، یوپی ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے لئے اچھی خبر، کئی سیٹوں پر آگے

UPDATE: MAHARASHTRA-HARYANA ELECTION RESULT LIVE



فڑنویس کاپھر چلا جادو، رجحانات میں بی جے پی اتحاد کو 100سیٹوں پر برتری


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں اور ہریانہ میں90اسمبلی سیٹوںپر انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ صبح 8 بجے ہی ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے اور ابتدائی رجحانوں میںمہاراشٹر میں بی جے پی اور شیوسینا اتحاد کافی آگے ہے۔ یہاںکسی بھی پارٹی کوحکومت بنانے کیلئے 145 سیٹوںکی ضرورت ہے۔وہیں ہریانہ میں بی جے پی اور کانگریس میں زبردست مقابلہ ہے۔ابتدائی رجحان میں بی جے پی36اور کانگریس30سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ابھی ہریانہ میں70سیٹوں کے رجحان سامنے آئے ہیں۔ 21 اکتوبر کو مہاراشٹر اور ہریانہ میں ووٹ ڈالے گئے تھے،مہاراشٹر کے 60.46 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا، جبکہ ہریانہ میں تقریباً65فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔
مہاراشٹر:نتیش رانے آگے،اویسی-ٹھاکرے کا اب تک نہیں کھلا کھاتہ،



11:01


رام پور ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار اور اعظم خان کی اہلیہ تنظیم فاطمی گیارہ راؤنڈ کی رائے شماریوں کے بعد 14 ہزار سے زائد ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ تنظیم فاطمہ کو 31807 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن کو 17593 ووٹ ملے ہیں۔


10:27


یوپی ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یوپی کے گنگوہ، رام پور، اور بارہ بنکی کی زید پور سیٹ سے سماجوادی پارٹی آگے چل رہی ہے جبکہ علی گڑھ کے اگلاس سیٹ سے بی ایس پی امیدوار ابھے کمار بنٹی، پرتاپ گڑھ صدر سے بی جے پی اتحادی اپنا دل کے امید وار آگے چل رہے ہیں۔


دوسری جانب گجرات سے بڑی خبر ارہی، حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے الپیش ٹھاکور رادھن پور سیٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔


10:01


ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ سینٹر پر پہنچے، بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ کانگریس ہریانہ میں اپنے دم ہر حکومت بنانے جارہی ہے۔


9:55


مہاراشٹر سے آرہے تازہ رجحان میں بی جے پی اور شیو سینا کی جوڑی ایک بار پھر حکومت میں واپسی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔ ابھی بی جے پی اور شیوسینا کی جوڑی 177 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ جس میں بی جے پی 111 اور شیوسینا 66 سیٹوں پر برتری حاصل کر چکی ہے۔ وہیں کانگریس این سی پی اتحاد کو 77 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔


8:55


ہریانہ کے کیتھل سے کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا آگے،بادلی سے بی جے پی کے اوم پرکاش دھن کھڑ آگے،چرخی دادری سے بی جے پی کی ببیتا فوگاٹ آگے،سوہنا سے بی جے پی کے سنجے سنگھ آگے چل رہے ہیں،سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا بھی اپنے حریف سے آگے چل رہے ہیں۔
08:30
رجحانوں میںبی جے پی شیوسینا کی سنچری،100سیٹوں پر بی جے پی اتحاد آگے
8:27
ابتدائی رجحانات میں فڑنویس کا جادو
8:20
آدتیہ ٹھاکرے چل رہے ہیں آگے
8:18
43 میں سے 23 سیٹوںپر بی جے پی آگے
8:12
رجحانوں میں بی جے پی آگے
8:05
مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی شروع