دادا نے آتے ہی شروع کردی دادا گیری، یہاں شاستری کی نوانٹری


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گانگولی جلد ہی اپنی نئی اننگ شروع کرنے جارہے ہیں۔ سوربھ گا نگولی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر کے طور پر 23 اکتوبر کو اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔  حالانکہ اس سے پہلے سوربھ گانگولی نے لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کے مدنظر صاف کردیا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔


بنگلہ دیش سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سلیکشن 21 اکتوبر کو ہونا تھا،لیکن اس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے،اب ٹیم کا سلیکشن 24 اکتوبر کو ہوگا۔ وہیں 23 اکتوبر کو سوربھ گانگولی بی سی سی آئی کے صدر کی کرسی سنبھالیں گے۔ حالاں کہ وہ انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ ایسے میں وہ  کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے اراکین سے بات کرسکتے ہیں۔


قومی ٹیم کے انتخاب کے دوران کمیٹی کے رکن، بورڈ کے سکریٹری اور ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی موجود رہیں گے لیکن کوچ روی شاستری کی نو انٹری رہے گی۔ قیاس لگائے جارہے ہیں کہ سوربھ گانگولی کے آنے سے کرکٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگی۔ گزشتہ تین چار سال سے گھریلو کرکٹ نہیں کھیلنے پر کوئی جوابدہی نہیں تھی،لیکن شاید اب ایسا کرنے پرہر کھلاڑی کو جواب دینا ہوگا۔ 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image