تہوار مذاہب کے درمیان دشمنی کا سبب نہیں بن سکتے 


محمد ہاشم
چوڑیوالان، جامع مسجد ، دہلی
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک نایاب مثال جنوبی بھارت میں ایک عرصہ سے پائی جاتی ہیں۔ کرناٹک میں ضلع ہبلی کے مضافات میں واقع ایک گاو ¿ں کے ہندو اور مسلمان ایک ساتھ ملکر' محرم 'اور 'گنیش چترتھی'کا تہوار مناتے ہیں۔ گاوں میں یہ سلسلہ 35 برسوں سے چلا آرہا ہے۔ اس میں ہندو ¿ں اور مسلمانوں کی آبادی آدھی آدھی ہے۔ مذہبی تہواروں کے منانے کیلئے یہاں ہندوںاورمسلمانوں کی مشترکہ کمیٹی ہے،اسی لئے دونوں مشترکہ طو رپر گنیش چترتھی اورمحرم پوری عقیدت سے مناتے ہیں۔ اس گاوں کے ایک باشندے نے بتایاکہ گذشتہ 35 برسوں سے ہم مل جل کر بھگوان گنیش کاعظیم مجسمہ اور محرم کے تعزیے ایک ہی پنڈال میں نصب کرتے ہیں او ریہ میدان گاو ¿ں کے بیچوں بیچ واقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 1982-83اور 1984 میں دونوں تہوار گنیش چترتھی اور محرم ایک ہی تاریخ میں واقع ہوئے۔ یہی دوبارہ گذشتہ سال 2018میں بھی ہوا اور گاو ¿ں کے تمام لوگوں نے مشترکہ طور پر دونوں تہوار منایا۔
ہرسال گاو ¿ں کے لوگ دونوں تہواروں کیلئے بڑے پیمانے پر تقریبات منعقد کرتے ہیں۔دونوں مذاہب کی خواتین بھی ان تقریبات میں حصہ لیتی ہیں اور گذشتہ سال2018میں گنیش چترتھی اور محترم ایک ہی دن اور ایک ہی تاریخ میں واقع ہوئے۔ اسی دن تعزیوں کے دفنانے اور گنیش چترتھی کے مجسمہ (بڑا بت) کے ' وسرجن' کاموقع تھا۔ گاوں میں مسلم طبقہ کے ایک آدمی نے کہا کہ 'اس گاوں میں رہنے والے ہندو ¿ں اور مسلمانوں میں اختلافات نہیں ہوتے۔ لوگ بلالحاظ مذہب ایک دوسرے کے بھائی اور بہن کے مانند رہتے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ تہواروں کے موقع پر ایک ساتھ رہتے آئے ہیں بلکہ دیگر مذہبی تقریبات اور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں ہندو اور مسلمان شریک ہوتے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس گاو ¿ں کی یہی خوبصورتی ہے، جس کی پیروی تما م بھارت کے لوگوں کو کرنی چاہئے تاکہ ہندو مسلم بھائی چارہ کی ہماری کوششیں پوری ہوں اور پورے بھارت میں فرقہ وارانہ اختلافات اور فسادات نہ ہوں۔


 


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।