ابصار انصاری کا پیٹ پیٹ کر قتل،جانئے کس ریاست میں پیش آیا پھرماب لنچنگ کا واقعہ


Absar Ansari# Mob Lynching 


ہماری دنیا بیورو
بھاگل پور۔ متعدد احتجاج اور دانشوروں کے سخت رد عمل کے باوجود ملک میں ماب لنچنگ کا سلسلہ ختم نہیں ہورہا ہے ۔ایک بار پھر بہارمیں 36سالہ ایک مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد میں اپنی جانگ گنوانی پڑی۔ یہ سانحہ بہار کے بھاگلپور میں پیش آیا ہے جہاں متشدد بھیڑ نے ابصار انصاری نام کے 36سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔یہ سانحہ جگدیش پور تھانہ علاقے میں پیش آیاہے۔ اطلاعات کے مطابق بھیڑ نے ابصار انشاری کو بچہ چور کے شک میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔
ہندی روزنامہ جن ستا کے مطابق ابصار انصاری دہاڑی مزدور کے طور پر کام کرتا تھا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتہ کو مزدوری کے بعداپنے گھر میرا چک لوٹ رہا تھا۔ راستے مٰں کچھ لوگوںنے اسے بچہ چور کہہ کر پکڑ لیا۔اور بچہ چوری کا الزام لگا کر اسکی پیٹائی شروع کر دی۔ بھیڑ نے لاٹھی ڈنڈے سے ابصار کی اتنی پٹائی کی کہ وہ نیم مردہ ہو گیا۔ بھیڑ نے انصاری کو قریب کے ندی کے پاس اسی حالت میں پھینک دیا۔ بری طرح زخمی ابصار کی اسی دوران موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہے ۔ ابصارکے گاوں میں کشیدگی کا ماحول ہے اور لوگوںمیں پولیس کے تئیں ناراضگی ہے ۔ اس پر تشدد واقعہ کے بعد ناراض لوگوںنے ابصار انصاری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے لے جانے سے روک دیا۔ حالانکہ بعد میں انتظامیہ نے کسی طرح لوگوںکو سمجھا کر خاموش کرایا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آشیش نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ نامزد لوگوں سمیت کچھ دیگر لوگوں کے خلاف ایف آئی آر کرلی گئی ہے ۔ پولیس نے چار نامزد کندن یادو،موہن رائے،پپو رائے اور کارتک کو گرفتار کرلیا ہے ااور ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔واضح ہے کہ آج علاقے میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ جاری ہے ۔اس سے قبل اس واردات سے علاقے میں مزید سنسنی پھیل گئی ہے ۔