ابھیجیت بنرجی کی توہین،پرینکا گاندھی نے کسے کہا کامیڈی سرکس نہ چلائیں


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نوبل انعام سے نوازے جانے والے ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی کے بارے میں مرکزی وزیر پیوش گوئل کے تبصرہ کو لے کر حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وزراءکا کام' کامیڈی سرکس' چلانا نہیں بلکہ معیشت کو بہتر بنانا ہے۔ دراصل، گوئل نے معاشیات کے میدان میں 2019 کے نوبل انعام کے لئے منتخب کئے گئے ہندنژاد امریکی ابھیجیت بنرجی کو جمعہ کو کمیونسٹ خیال کا بتایا۔اس معاملے میں پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ (19 اکتوبر) کو پیوش گوئل کے تبصرہ کا جواب دیا ہے۔


ابھیجیت بنرجی نے 'راشٹرواد' پرکہی یہ بڑی بات،بھگوا گینگ کا چڑھنا طے



مرکزی وزیر پیوش گوئل کے اس تبصرہ پر پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کرکے کہاکہ بی جے پی لیڈروں کو جو کام ملا ہے اس کو کرنے کی بجائے وہ دوسروں کی کامیابیوں کو جھٹلانے میں لگے ہیں۔ نوبل پانے والے نے اپنا کام ایمانداری سے کیا، نوبل جیتا۔ بتا دیں کہ پرینکا کے اس حملے پر مرکزی وزیر کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔


وزیرخزانہ نرملا سیتارمن کے شوہر نے بی جے پی اعلیٰ قیادت کو جم کر لتاڑا،زبانیں گونگی ہوگئیں
 گوئل نے پنے میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میں ابھیجیت بنرجی کو نوبل انعام جیتنے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ ان کی سوچ مکمل طورپرکمیونسٹ کی طرف جھکاو ¿ والی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ بنرجی نے کانگریس کے مجوزہ منصوبہ 'انصاف' کی حمایت کی تھی جسے بھارت کے عوام نے ان کی سوچ کو مسترد کردیا۔بتا دیں کہ گوئل کے اس بیان پر پرینکا نے جوابی حملہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان