بی جے پی ایم ایل نے اگلا زہر،اپنے ہی مسلم اکثریتی اسمبلی حلقہ کو بتایا پاکستان


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:اتراکھنڈ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی نے انتہائی متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اسمبلی حلقہ کے ایک بڑے حصے کو پاکستان قرار دے کر سب کو حیران کردیا۔ یہ بیان جوالاپور سے بی جے پی ممبر اسمبلی سریش راٹھور نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سڑک 67 کلومیٹر لمبا ہے، میرا علاقے 67 کلومیٹر تک ہے۔ اس کا 52 فیصد حصہ پاکستان ہے۔ میرے علاقے میں یہ 'مکمل پاکستان' ایریا بھی پڑتا ہے۔ میں بچے ہوئے 48 فیصد حصے کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرتا ہوں۔ ہماری سیاست صرف 48 فیصد ووٹوں میں ہی ہے، ممبر اسمبلی کے بیان سے ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
لوگوں کاشدید ردعمل۔ممبر اسمبلی کے اس بیان کو سن کر سوشل میڈیا پر لوگوں نے جم کر جواب دی ہے۔کئی لوگوں نے اتراکھنڈ میں پاکستان بنانے کو لے کر رکن اسمبلی کے بیان کی شدید تنقید کی۔ سوشل میڈیا پر ایم ایل اے کے بیان کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ راٹھور کا یہ بیان لوگوں کے ایک گروپ سے خطاب کرنے کے دوران سامنے آیا۔
مسلم اکثریتی والی سیٹ ہے جوالاپور۔اطلاع کے مطابق ممبر اسمبلی اپنے اسمبلی حلقہ میں بننے والی سڑک کو لے کر بیان دے رہے تھے۔جوالاپور اسمبلی سیٹ ہری دوار ضلع میں پڑتی ہے۔ یہاں مسلم ووٹروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ سڑک کی تعمیر اچھے سے ہو اور معیار سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ بتا دیں کہ 2012 سے ہی یہ سیٹ بی جے پی کے کھاتہ میں ہے۔


 


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image