شرمناک: کارکنوں نے ہی بی ایس پی کے بڑے لیڈر کے چہرے پرپوت دی سیاہی،گدھے پر بٹھاکربھی گھمایا


ہماری دنیا بیورو
جے پورلکھنو ¿:جے پور میں بہوجن سماج پارٹی (BSP) رہنماو ¿ں کے ساتھ بی ایس پی کارکنوں نے ہی مارپیٹ کی اور پھر جوتے کی مالا پہناکر گدھے پر بٹھا کر گھمایا۔بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈی نےٹر رام جی گوتم جے پور میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کرنے آئے تھے، وہ پارٹی آفس میں ہی ٹھہرے ہوئے تھے۔
صبح جب مارننگ واک پر وہ 8:30 بجے پارٹی دفتر سے آ رہے تھے تبھی ہاتھوں میں بی ایس پی کا جھنڈا لئے بھرت پور سے آئے کارکنوں نے انہیں پکڑ کر پہلے تو مارا پیٹا گیا اور پھر منہ پر سیاہی پوت کر، جوتے کی مالا پہناکر، گدھے پر بٹھا کر گھمایا۔
رام جی گوتم کارکنوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے رہ گئے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ اس سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔مجھے گولی مار دو مگر یہ مت کرو۔



 وہیں پارٹی سپریمو مایاوتی نے اس کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹ کر کے غصہ کا اظہار کیا اور کانگریس کو سازش کا ذمہ دار بتایا۔ منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 'جیسے کو تیسا' کا جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کانگریس امبےڈکرنوازتحریک کے خلاف بہت غلط روایت شروع کر رہی ہے۔ یہ قابل مذمت اور شرمناک ہے۔
مایاوتی نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس پارٹی نے پہلے راجستھان میں بی ایس پی ممبران اسمبلی کو توڑا اور اب تحریک کو نقصان پہنچانے کے لئے وہاں سینئر لوگوں پر حملہ کروا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ کانگریس امبےڈکرنوازوں کے خلاف بہت غلط روایت شروع کر رہی ہے جس کا جیسے کو تیسا جواب لوگ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ایسی حرکتوں سے باز آ جانا چاہئے۔ 



وہیں کانگریس کا کہنا ہے کہ مایاوتی اپنے گھر کی طرف دیکھیں۔کانگریس کے موٹر گیراج اور پالیسی ساز وزیر نے کہا کہ یوپی میں اگر کچھ گڑبڑ ہوتا ہے تو ہم بی ایس پی کو اس کے لئے ذمہ دار نہیں ٹھہراتے، جو بھی مجرم ہوگااسے بخشا نہیں جائے گا۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image