ایک اور غیر ملکی دورہ،آپ بھی جانئے اس خلیجی ملک کو اتنی اہمیت کیوں دے رہے ہیں وزیراعظم نریندر مودی


نئی دہلی، 05 اکتوبر(ہماری دنیا ڈیسک)
وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔ 2 اکتوبر کو بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ اجیت ڈوبھال کا یہ دورہ وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورہ کیلئے زمین ہموار کرنے کے لئے تھا۔
پرائیویٹ ٹی وی چینل'آج تک' کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں کے درمیان سرمایہ کاری، اقتصادی تعلقات کے بارے میں گفتگو ہوگی۔وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے سب سے اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ مسائل پر بھی بات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی اس دورے میں ریاض میں منعقد ایک سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ سرمایہ کاری کانفرنس خلیج کے ممالک نے منعقد کیا ہے۔
2 اکتوبر کو سعودی عرب کے دورہ پر تھے قومی سلامتی کے مشیر
اگرچہ وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کی سرکاری تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ 2 اکتوبر کو قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے ولی عہدمحمد بنسلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر سے دفعہ-370 ہٹانے کے بھارت کے فیصلے سے متعلق پہلوو ¿ں کی جانکاری دی۔
اجیت ڈوبھال نے اپنے ہم منصب مساعد بن محمد العیبان کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔مساعد سعودی عرب کے کونسل آف پولیٹکل اینڈ سیکورٹی امور اور نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔دونوں رہنماو ¿ں کے درمیان قومی اور علاقائی سلامتی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ تیل ٹھکانوں پر ہوئے ڈرون حملے اور سعودی عرب کی سیکورٹی پر بھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہوئی۔



کشمیر پر بھارت کے ساتھ ہے سعودی عرب
بتا دیں کہ جموں و کشمیر سے دفعہ -370 ہٹانے کے بھارت کے فیصلے کا سعودی عرب نے حمایت کی ہے۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے ذریعہ لئے گئے فیصلہکو سمجھتا ہے۔دنیا بھر میں اہم اسلامی ملک سمجھے جانے والے سعودی عرب کی حمایت حاصل کرنا بھارت کے لئے بڑی سفارتی کامیابیہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ
وزیر اعظم نریندر مودی کا سعودی عرب کا دوسرادورہ ہو گا۔ اس سے پہلے 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب گئے تھے۔ اس دوران انہیں سعودی عرب کے سب سے بڑے شہری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اس سال فروری مہینے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمدبن سلمان نئی دہلی آئے تھے۔ اس دوران بھارت نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کے عزم کا اظہارکیا تھا۔
سعودی سرمایہ کاری پر بھارت کی نگاہیں
سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا خام تیل برآمد کرنے والا ملک ہے۔ سعودی عرب ہندوستان میں پیٹرو کیمیکل، انفراسٹرکچر اور کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو بھارت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہی ہے۔