اس لیڈر کو ملا دہلی کانگریس کا کانٹوں بھرا تاج،بنایا گیا نیا صدر


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے آج دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ذریعے آج دہلی ریاست کے سینئر لیڈر سبھاش چوپڑا کو ریاست کی کمان سونپی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی کانگریس صدر و سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے انتقال کے بعد یہ عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی پڑا تھاآج ہی سابق ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے۔



قابل ذکر ہے کہ دہلی میں اسمبلی کا انتخاب جنوری میں ہونے کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے یہ تقرریاں کافی اہمیت رکھتی ہیں۔شیلا دکشت کے انتقال کے بعد سے نئے ریاستی صدر کی تلاش چل رہی تھی۔اس دوران کئی نام سامنے آ رہے تھے لیکن آج ان سب پر روک لگ گئی ہے۔ سبھاش چوپڑا اس سے پہلے بھی ریاست کی کمان سنبھال چکے ہےں ۔پارٹی کے ذریعے انہیں دوبارہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ کیرتی آزاد کو کانگریس پارٹی میں آنے کے بعد پہلی بار کوئی بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ آزاد کو یہ ذمہ داری دہلی میں رہ رہے پوروانچل شہریوں کو پارٹی کی طرف لانے کے لئے دی گئی ہے۔ کیونکہ ان کی گرفت پوروانچل کے لوگوں پر پہلے سے ہے۔کانگرےس کمیٹی دہلی میں رہ رہے پوروانچلی شہریوں کو دوبارہ اپنی طرف لانا چاہتی ہے۔


انتظار کی گھڑیاں ختم، جلد ہی اس بڑی پارٹی کو مل سکتا ہے نیا صدر


رہی بات سبھاش چوپڑا کی تو پارٹی میں پہلے سے ہی ان کی گرفت مضبوط رہی ہے۔انہیںریاستی کانگریس کے تمام دھڑوں کو پہلے ہی حمایت ملی ہوئی ہے اور تمام سینئر کانگریسی لیڈروں سے بھی ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں دہلی کے تمام طبقہ کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔