پرینکا گاندھی کے بے حد قریبی اس لیڈر کو ملی اترپردیش کانگریس کی کمان


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی لکھنو ¿:اتر پردیش کانگریس صدر کے نام کا اعلان ہو گیا ہے۔ اجے کمار للوریاستی کانگریس کے نئے صدر ہوں گے۔ 40 سالہ اجے کمار للو فی الحال کشی نگر ضلع کی تمکوہیراج اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ہیں۔ 2012 اور 2017 میں کانگریس کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی پہنچے اجے کمار للو کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر ہیں۔اجے کمار للو کے ریاستی صدر بنائے جانے کے بعد ان کی جگہ پرارادھنا مشرا اسمبلی میںپارٹی اراکین کی لیڈر ہوں گی۔ آرادھنا مشرا کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری کی بیٹی ہیں۔
اجے کمار للو راج ببر کی جگہ ریاستی کانگریس کے صدر بنے ہیں۔ راج ببر نے لوک سبھا انتخابات بعد پارٹی کی شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے مئی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔بتا دیں کہ اجے کمار للو کانگریس کے مشرقی یوپی کے ایگزیکٹو صدر بھی ہیں۔ وہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے انتہائی قریبی مانے جاتے ہیں۔ وہ پرینکا گاندھی کے ہر یوپی دورے میں ساتھ نظر آتے ہیں۔



اترپردیش کانگریس کمیٹی میں نوجوانوں کو موقع
اترپردیش کانگریس کمیٹی میں جہاں نوجوانوں کو کمان ملی ہے تو دوسری طرف 18 سینئر لیڈروں کی ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے، جس کی صدارت خود کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کریں گی۔اس کے علاوہ ایک 8 رکنی حکمت عملی گروپ بھی بنایا گیا ہے جس میں تیز طرارتجربہ کاررہنماو ¿ں کو رکھا گیا ہے۔ کمیٹی کی اوسط عمر تقریباً 40 سال ہے۔ یعنی کہ کانگریس ہائی کمان نے اترپردیش میں اپنا اعتماد نوجوانوں پر ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سینئر لیڈروں کو بھی جگہ دی ہے۔
نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا اشارہ ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سے صاف ہو گیا تھا کہ کانگریس جنرل سکریٹری کی پسند نوجوان لیڈرشپ میں ہے۔ کانگریس نے ضمنی انتخابات میں نوجوانوں کو موقع دیا اب تنظیم میں بھی نوجوان قیادت کو موقع ملا ہے۔
ایک تیر سے دو نشانے
اجے کمار للو کو ریاست کی کمان سونپ کر کانگریس ایک تیر سے دو نشانے سادھ رہی ہے۔ پہلا اجے کمار للو مشرقی اتر پردیش سے آتے ہیں اور دوسرا وہ پسماندہ کہی جانے والی کانو ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔وہ سماجی انصاف کے معاملے پربولنے کیلئے جانے جاتے ہیں، اور یوپی اسمبلی میں ہر مسئلے کو اٹھانے کو لے کر مستعدرہتے ہیں، اسی لیے اجے کمار للو اترپردیش کانگریس صدر کی کمان سونپی گئی ہے۔