عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اسلامک ٹریولس مارٹ نے سینکڑوں ٹریولس ایجنٹوں کو کیا جمع


محمد اویس/ہماری دنیا بیورو


 نئی دہلی : ہندوستان آبادی کے حساب سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کی آبادی 189 ملین سے بھی زیادہ ہے۔ شاید اسی لیے ہندوستان سے بڑی تعداد میں مسلمان سعودی عرب کے مکہ شہر حج مبارک کے لیے تشریف لے جاتے ہیں اس کے ساتھ مدینہ منورہ میں واقع حضور پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روزہ کی بھی زیارت کرنے کے لیے بھی یہاں سے مسلمان جاتے ہیں ساتھ ہی عمرہ کرنے کی نیت سے بھی ہر سال تقریباً چھ لاکھ مسلمان سعودی عرب کا سفر کرتے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی عازمین اور زائرین کو مقدس سفر میں سہولیات فراہم کرانے کے لیے ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں دوسرے اسلامک ٹریول مارٹ کا انعقاد کیا گیا ہے یہ اسلامک ٹریول مارٹ ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔دو روزہ اس ایکسپو میں خصوصی طور سے ملک بھر کے ٹریولس ایجنٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔
اسلامک ٹریولس مارٹ میں ملک بھر میں کام کرنے والی ٹورس اینڈ ٹریول آپریٹروں کو جو کی حج وعمرہ اور زیارت کے ساتھ ساتھ حلال اسلامک ٹورس پیکیج بیچنے کا کام کرتے ہیں، انہیں ایک جگہ جمع کرنے کا کام کیا گیا ہے اسلامک ٹریول مارٹ کے لیے ممبئی کا انتخاب اس لیے بھی کیا گیا ہے کیونکہ ممبئی سے سعودی عرب کے لیے آنا جانا کافی آسان اور سستا ہے اس کے علاوہ ممبئی حج وعمرہ اور زیارت کے لیے کام کرنے والے ٹورس آپریٹرس کا ہب بھی بن گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان سے ہر سال بڑی تعداد میں عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوتے ہیں اس سال تقریبا دو لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں 60 ہزار عازمین ٹورس آپریٹرس کے ذریعہ حج کرنے کے لئے گئے تھے اس کے ساتھ ہی ہر سال تقریباً 6 لاکھ ہندوستانی زائرین عمرہ کرنے کی نیت سے سعودی عرب جاتے ہیں۔ زائرین کو سعودی عرب لانے لے جانے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں ٹورس اینڈ ٹریول آپریٹرس کام کر رہے ہیں یہ آپریٹرس زائرین کو تمام سہولیات کے ساتھ کفایتی پیکج بھی مہیا کراتے ہیں۔ اسلامک ٹریول مارٹ حجاج اور زائرین کو بہتر سہولیات اور کفایتیں پیکیج مہیا کرانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ کے انعقاد میں الخالد ٹورس اینڈ ٹریولس نے لیڈ رول ادا کیا ہے جبکہ ایٹلس عمرہ بزنس ان کا معاون ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ میں حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔


Popular posts
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image