مودی حکومت کوریزرو بینک نے بھی دیا شدید دھچکا، کیا آپ نہیں جاننا چاہیں گے

سال 2019-20 کے لئےشرح نمو کااندازہ ریزروبینک آف انڈیان نے 6.9 کم کرکے6.1 کردیا، شرح سود میں بھی کمی



ممبئی نئی دہلی، 04 اکتوبر (ایچ ڈی ڈیسک)۔
 ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ میں ایک بار پھر کمی کی ہے۔ رواں مالی سال 2019-20 کی چوتھی دوماہی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس کے بعد جمعہ کو آر بی آئی گورنر شکتی داس نے سود کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔اس میں 5 ویں بار ریپو ریٹ 0.25 فیصد کم کرکے 5.15 فیصد کر دیاہے۔ اس کے ساتھ ریورس ریپو ریٹ گھٹ کر 4.90 فیصد ہو گیا۔ ریزرو بینک نے مالی سال 2019-20 کے لئے جی ڈی پی کا اندازہ بھی 6.9 فیصد سے کم کرکے 6.1 فیصد کر دیا ہے۔
اس کٹوتی کے ساتھ ہی ریزرو بینک نے کیش ریزروتناسب (سی آرآر) 4 فیصد اورایس ایل آر 19 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔ ریزرو بینک نے اس سال مسلسل 5 ویں بار سود کی شرح یعنی ریپو ریٹ میں کمی کی ہے۔ آر بی آئی نے یہ فیصلہ اکثریت سے لیا ہے۔
شرح نمو کے اندازہ میں کمی
ریزرو بینک نے مالی سال 2019-20 کے لئے شرح نمو کا اندازہ 6.9 فیصد سے کم کرکے 6.1 فیصد کر دیا ہے۔ اس کے پہلے اگست میں ریزرو بینک نے ترقی کی شرح کا اندازہ 7.0 فیصد سے کم کرکے 6.9 فیصد کر دیا تھا۔ آر بی آئی کے مطابق مالی سال 2020 کے دوسرے نصف میں 6.6-7.2 فیصد شرح نمو کا اندازہ ہے۔ وہیں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ترقی کی شرح5.3 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ آر بی آئی نے مالی سال 2021 کے لئے نمو ریٹ کا اندازہ 7.1 فیصد رکھا ہے۔
اکثریت کی بنیاد پر ریپو ریٹ میں کمی
مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے پانچ رکن شرح سود میں کمی کے حق میں تھے جبکہ ایک رکن کمی زیادہ چاہ رہے تھے۔ ایم پی سی نے پالیسی کا رخ اکومیڈیٹیوبرقرار رکھا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ اجلاس میں 5 ارکان نے شرح میں کمی کی حمایت کی تھی۔ ایم پی سی کے اجلاس کی جانکاری دیتے ہوئے داس نے کہا کہ اگلی میٹنگ 3، 4 اور 5 دسمبر 2019 کو ہوگی۔
کٹوتی کے بعد آر بی آئی کی نئی شرح سود
ریپو ریٹ: 5.15 فیصد
ریورس ریپو ریٹ: 4.90 فیصد
سی آرآر: 4 فیصد
ایس ایل آر: 19 فیصد
شرح نمو کو سپورٹ دینے کے لئے کاٹ کا فیصلہ
ریپو ریٹ میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے آر بی آئی گورنر شکتی کانت نے کہا کہ پرائیویٹ سرمایہ کاری اور مطالبات کو بڑھاوا دینااولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرح ترقی کو بہتر بنانے تک منےٹری پالیسی میں نرم رخ جاری رہے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شرح سود کے لئے کوئی لوائر بینڈ طے نہیں ہے۔داس نے کہا کہ ریزرو بینک نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ مہنگائی کی شرح کے طے ہدف کے مطابق رہنے اور شرح ترقی کو سپورٹ دینے کے لئے کیا ہے۔
بینکوں پر قرض سستا کرنے کا بڑھے گا دباو ¿
ریزرو بینک کی جانب سے ریپو کی شرح میں اس کٹوتی کے بعد بینکوں پر قرض مزید سستا کرنے کا دباو ¿ بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ہوم لون، آٹو لون اور پرسنل لون پر سود کی شرح کم ہو سکتی ہے۔ فرض کریں کہ ریپو ریٹ میں کمی کے بعد کوئی بینک ہوم لون کی شرح سود 0.25 فیصد کی کمی کرتا ہے تو اس سے 25 لاکھ روپے تک کے 20 سال کے لون ای ایم آئی ہر ماہ تقریباً 400 روپے کم ہو جائے گی۔