ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: تہواروں کے اس موسم میں دہلی والے ایک ادبی تہوار میں بھی شامل ہوں گے۔ 'جشن بہار ٹرسٹ'، باادب محبان اردو کے لیے 21ویں 'مشاعرہ جشن بہار' کا انعقاد 18 اکتوبر،جمعہ، شام 6:30بجے سے ، دہلی پبلک اسکول، متھراروڈ، نئی دہلی میں کررہا ہے۔اس موقع پر تاریخی مشاعرے کی روح رواں، جشن بہار ٹرسٹ کی بانی اور سماجی کارکن محترمہ کامنا پرساد نے کہا کہ اردو زبان ہماری ہمہ جہت تہذیب کی علامت اور آئینہ دار ہے۔ اپنے طویل ادبی سفر کے دوران اس خالص ہندوستانی زبان نے ساری دنیا کے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی مشترکہ تہذیب کی خدمت جاری اور مشاعروں کی روایت کی انفرادیت کا خیال رکھتے ہوئے ہم نے امسال بھی جشن بہار میں مختلف ادبی رجحانوں کی نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے۔
مہمان خصوصی ہوں گے منیش سسودیا
ہندوستان کے سب سے بڑے منفرد اور بین الاقوامی مشاعرہ جشن بہار 2019-کی صدارت حال ہی میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ اور ممتاز ادیبہ چترا مدگل کریں گی،جبکہ بحیثیت مہمان ذی وقار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختر ہوں گی اور ریاست دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیابحیثیت مہمان خصوصی شریک محفل ہوں گے۔ نظامت نوجوان شاعر آلوک شریواستو کریں گے۔
کون کون سے شعراءکریں گے شرکت
مشاعرے میں امریکہ سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر نوشہ اسرار، اوساکا جاپان سے پروفیسر سویمانے،دوحہ قطر سے عزیز نبیل اور ابوظہبی سے سیدسروش آصف بیرون ملک میں شادوآباد اردو کی بستیوں کی نمائندگی کریںگے۔ جب کہ ہندوستان کے ممتاز شعرا وشاعرات میں پروفیسر وسیم بریلوی، ڈاکٹر نصرت مہدی، راجیش ریڈی، پروفیسر مینو بخشی، پروین کیف، اقبال اشہر، ڈاکٹر نزہت انجم ، لیاقت جعفری، عبدالرحمان منصور، مدن موہن دانش ، اظہر اقبال اور ندیم شاد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔مشاعرہ جشن بہار کا انعقاد اردو اکیڈمی دہلی ، تکشیلا ایجوکیشنل سوسائٹی ، ایم آر مورارکا فاو ¿نڈیشن ، دہلی پبلک اسکول ، متھرا روڈ ، دھامپور شوگر ملز لمیٹڈ،انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ ،سواستک ایلک، جاہنوی کنسٹرکشن، النواز ریسٹورنٹ وغیرہ کے تعاون سے کیا جارہاہے۔مشاعرہ گاہ میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہے۔
اس طرح حاصل کرسکتے ہیں دعوت نامہ
شائقین دعوت نامہ ٹرسٹ کی ویب سائٹ www.jashnebahar.org سے ڈاو ¿ن لوڈ کرسکتے ہیں یا نیچے دیے گئے مقامات سے بھی ہارڈ کاپی حاصل کرسکتے ہیں:جشن بہار ٹرسٹ، فون نمبر: 41642893،26862600۔اردو اکیڈمی، فون نمبر:23863858۔غالب اکیڈمی،فون نمبر:24351098،انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر،فون نمبر:43535353۔ غالب انسٹی ٹیوٹ:فون نمبر: 23232583۔تعمیر ملت فاو ¿نڈیشن:حوض رانی، نئی دہلی۔ ملک الیکٹرانکس: موبائل /فون نمبر:811583786،26983062۔النواز ریسٹورنٹ: ابوالفضل انکلیو ،اوکھلا ہیڈ،موبائل/فون نمبر: 9711794455،26984544۔ملّی پبلی کیشنز:نزد الشفاءہاسپیٹل، ابوالفضل انکلیو،موبائل نمبر:8368847670،ایورگرین سوئٹس: سرائے جولینا نزد ایسکورٹ ہاسپیٹل، موبائل نمبر: 9868870359، 9871289289۔حاجی ہوٹل: گیٹ نمبر1-، شاہجانی جامع مسجد، دہلی،موبائل نمبر:9810715159۔مکتبہ جامعہ لمیٹڈ:اردو بازار،جامع مسجد دہلی،فون نمبر:23260668۔فاروق انجینئر: آزاد مارکیٹ، موبائل نمبر: 9811167137