مہاراشٹر کی سیاست میں آیادلچسپ موڑ،تو اس وجہ سےشیوسینا حکومت میں شامل نہیں ہوگی


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی: ایسا لگ رہا ہے کہ شیوسینا کو بی جے پی پر یقین نہیں ہے۔ پارٹی اراکین کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ پہلے بی جے پی تحریری طور پر دے کہ وہ' ڈھائی ڈھائی سال وزیر اعلیٰ ' یعنی 50-50 والے فارمولے پر راضی ہے۔ شیوسینا ممبر اسمبلی رمیش لٹکے میٹنگ ختم ہونے کے بعدکہا کہ سارے حقوق ادھو جی کو دیئے گئے ہیں، جو وہ کہیں گے وہی ہوگا۔ وہیں ایک اور شیوسینا ممبر اسمبلی پرتاپ سرنائک نے کہا کہ بی جے پی جب تک تحریری طور پر نہیں دے گی اس وقت تک شیوسینا حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔ جو فیصلہ ہوا ہے 50 - 50 فارمولا اس کے تحت ڈھائی ڈھائی سال کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے۔ مہاراشٹر کے بیشتر شیو سینا ممبر اسمبلی چاہتے ہیں کہ اس بار شیو سینا کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا جائے اور یہ عہدہ آدتیہ ٹھاکرے کو ملے۔ ان ممبران اسمبلی کا کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نئی سوچ ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کو 56 سیٹیں ملیں ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی کو گزشتہ مرتبہ کے مقابلے میں تقریباً 20 سیٹیں کم آئی ہیں اور وہ اس کو حکومت بنانے کے لئے کسی تیسری پارٹی کی ہر حال میں حمایت کی ضرورت پڑے گی۔شیوسینا اسی بات کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے کیونکہ پچھلی بار کے انتخابات میں بی جے پی نے اکیلے الیکشن لڑا تھا اور حکومت پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا، لیکن اس بار حالات بدل گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے شیر (شیوسینا کا نشان) کا ایک کارٹون ٹوئٹر پرشیئر کیا ہے، جس کے گلے میں گھڑی (این سی پی کا انتخابی نشان) اور ہاتھ میں کمل کا پھول (بی جے پی کا انتخابی نشان) ہے۔ مہاراشٹر میں ایک اور خبرگرم ہے کہ این سی پی شیوسینا کی حمایت کر سکتی ہے۔



Popular posts
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image