’بھگوان‘ کے یہاں انکم ٹیکس کا چھاپہ،اتنی زیادہ پراپرٹی کا ہوا انکشاف


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:محکمہ انکم ٹیکس نے روحانی گرو'کلکی بھگوان' کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔ اس چھاپے ماری میں محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو 500 کروڑ روپے کی غیر اعلانیہ پراپرٹی کا پتہ چلا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس غیر اعلانیہ اثاثوں میں 409 کروڑ روپے نقد رقم کی رسیدیں بھی ملی ہیں۔ اس چھاپے ماری میں محکمہ انکم ٹیکس نے 43.9 کروڑ روپے نقد اور 18 کروڑ روپے کی قیمت والی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران کل 93 کروڑ روپے کی جائیداد کوضبط کرلیا گیا ہے، جس میںگولڈ اور ڈائمنڈ زیورات بھی شامل ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری میں پتہ چلا ہے کہ گروپ کے ذریعہ ٹیکس والی آمدنی کو ٹیکس میں چھوٹ دینے والے ممالک میں آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی گئی تھی، محکمہ انکم ٹیکس نے 'کلکی بھگوان' کے 40جگہوں پر چھاپہ ماری کی۔ یہ ٹھکانے روحانی گرو کے ذریعہ چلائے جارہے ٹرسٹ اور کمپنیوں سے متعلق ہیں۔ بتا دیں کہ روحانی گروکلکی بھگوان وےلنےس کورس کو چلارہے ہیں اورOneness Philosophy کے بانی مانے جاتے ہیں۔



محکمہ انکم ٹیکس نے چنئی، بنگلور اور وارادے ایپالےم میں واقع کلکی بھگوان اور ان کی ٹرسٹ کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی۔کلکی بھگوان کے وےلنےس کورس کے کئی صارفین غیر ملکی ہیں، تو چھاپہ ماری میں بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی حاصل ہوئی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کو خفیہ اطلاع ملی تھی ٹرسٹ کوملنے والے چندے سے بیرون ملک میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں جائیداد بھی خریدی گئی ہے، اس کے بعد ہی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی۔


دہلی کے عوام کوسب سے سستی بجلی مل رہی ہے تو بی جے پی کو تکلیف کیوں؟'آپ' کا سوال
انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری میں 88 کلو گرام سونے کے زیورات، جن کی قیمت قریب 26 کروڑ لگایا گیاہے،ساتھ ہی 5 کروڑ کی قیمت کے ڈائمنڈ کوبھی ضبط کیا گیا ہے۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ چین، امریکہ، سنگاپور اور یو اے ای واقع کمپنیوں میں ٹرسٹ کے ذریعہ چندے سے ہونے والی آمدنی کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بتا دیں کہ ٹیکس محکمہ نے کالک بھگوان کا نام نہیں لیا اور انہیں 'ون نیس فلاسیفی والے روحانی گرو بتایا ہے۔


Popular posts
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image