ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:متنازعہ پاکستانی پاپ گلو کار رابی پیرزادہ اکثر اپنی حرکتوں کی وجہ سے سرخیوںمیں رہتی ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن کے باعث انہیں تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اپنی ایک تازہ حرکت سے وہ ایک بار پھر سرخیوںمیں ہیں۔انہوںنے اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے ۔اپنے ویڈیو میں انہوں نے بم لگی سوسائڈ ویسٹ پہن کر وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دی ہے۔انہوں نے مزید ٹوئٹ میںلکھا ہے کہ 'مودی ہٹلر، میری خواہش ہے کہ۔۔۔'ان کی ٹوئٹ پڑھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ رابی پیرزادہ نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہش مند ہیں۔
اس مشہور گلوکارہ نے اسلام کی خدمت کیلئے فلم انڈسٹری کو کہا الوداع
تاہم شدید تنقید کے بعد گلوکارہ نے اپنے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ مگر اس بار بھی وہ ٹویٹر پرٹرول ہو گئی ہیں۔ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر بم والی جیکٹ پہننے کے لئے بحث میں ہیں۔ رابی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ تصویر میں رابی نے بم لگی سوسائڈ ویسٹ پہنا ہے۔ کمر پر ہاتھ رکھے وہ کالے کپڑے میں ایک ٹائمر سے جڑے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ دکھائی دے رہی ہے۔ رابی پیرزادہ ٹویٹ کیاکہ مودی ہٹلر، میں صرف ہوں، #کشمیر کی بےٹی۔ ٹوئٹر پر لوگ رابی پیرزادہ کی ڈریس پر چٹکیاںلے رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ رابی خود کو کراچی فیشن ویک کے لئے تیار کر رہی ہیں، ایک اور یوزر نے لکھا ہے- کہ رابی کہیں دیوالی کے موقع پر پھٹ نہ جائے۔ 'وہیں ایک اور نے لکھاکہ یہی ہے پاکستان کا حقیقی لباس ہے۔ 'ایک صارف نے لکھا-' یہاں ناریل پھوڑا جاتا ہے بم نہیں۔رابی نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کر وزیر اعظم نریندر مودی کو سانپ سے کٹوانے کی دھمکی دی تھی۔