متنازعہ شدت پسند لیڈرکملیش تیواری کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دونوں اہم ملزم گرفتار


ہماری دنیا بیورو


احمد آباد:متنازعہ شدت پسند لیڈرکملیش تیواری کو موت کے گھاٹ اتارنے کے معاملے میں فرار دونوں ملزمان کو گجرات اے ٹی ایس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے نام اشفاق اور معین الدین ہیں۔ گجرات راجستھان سرحد پر شیاملاجی کے پاس سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔اے ٹی ایس نے انکشاف کیاہے کہ لکھنو ¿ میں کملیش تیواری سے ملنے کیلئے دونوں اپنا اصلی نام بدل کر گئے تھے۔ اشفاق جہاں روہت تو وہیں معین الدین سنجے بن کر کملیش تیواری سے ملاقات کرنے پہنچا تھا۔دونوں ملزمان نے قتل کرنے کی بات قبول کر لی ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس واردات کو کملیش تیواری کے ذریعہ محمدﷺکے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کے بعدانجام دیاہے۔


پولس صاف صاف کیوں نہیں بتاتی کہ کملیش کو کیسے جانتے تھے قاتل؟


پولس زبردستی یوگی سے ملانے لائی، نہیں ملا انصاف تو اٹھائیں گے تلوار،متنازعہ مقتول لیڈرکملیش کے ماں کی دھمکی


کہیں تفتیش کو بھٹکانے کے لئے تو نہیں لی جا رہی ہے کملیش کے قتل کی ذمہ داری؟اس تنظیم کے نام سے وہاٹس ایپ پیغام ہورہا ہے وائرل


گستاخ رسولﷺ کملیش تیواری کا بدمعاشوں نے گلا ریت کر قتل کردیا



اس سے پہلے ایجنسیوں کے ساتھ کام کر رہے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے اسمعاملےمیں ایک انووا کارکو بھی ضبط کیاتھا۔ کملیش کے قاتل لکھیم پور میں پلیا سے شاہ جہاں پور جانے کے لئے اسے بک کیاتھا کار کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، ڈرائیور نے انکشاف کیا ہے کہ گاڑی کو اس کے مالک کے ایک رشتہ دار نے گجرات سے 5000 روپے میںبک کیا۔ ماناجارہا ہے کہ قاتل اسی گاڑی سے لکھیم پور سے شاہ جہاں پور گئے، جہاں پیر کو ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں انہیں بس اسٹیشن کی طرف پیدل جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بتا دیں کہ ملزمان کی گرفتاری سے پہلے ایس آئی ٹی نے پیر کو دونوں ملزموں کو تلاش کرنے کے لئے کئی ہوٹلوں، لاج اور مدارس میں چھاپہ ماری کی لیکن انہیں نہیں پکڑ سکی۔ تاہم، تمام آنے جانے والے اہم شاہراہوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا تھا۔ دونوںقاتلوں پر الگ 2.5 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان کرنے کے علاوہ پولیس نے دونوں کے خاکے بھی جاری کر دیئے تھے۔ واضح رہے کہ تیواری کا قتل 18 اکتوبر کو لکھنو ¿ میں کیا گیاتھا۔


 


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।