ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:ہندوستانی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات اورایستھر ڈولفو اور مائیکل کریمیر کے ساتھ اکنامکس میں 2019 کا نوبل انعام جیتنے والے ابھیجیت ونائک بنرجی نے کہا ہے کہ' راشٹر واد' خاص طور پربھارت جیسے ممالک میں غربت جیسے بڑے مسائل سے توجہ بھٹکا دیتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا ملک میں کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کی اشد ضرورت ہے۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف غربت کو لے کر تشویش ظاہرکی، بلکہ یہ بھی بتایا کہ کس طرح جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے دنوں نے انہیں ہندوستانی سیاست کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد کی۔ نوبل انعام یافتہ نے اس کے علاوہ بات چیت کے دوران دوست اور بیوی ایستھر کے ساتھ تعلقات اور ان کے بھارتی پکوان کے ساتھ بنگالی نوبل کنکشن کے بارے میں بھی بتایا۔یہ پوچھنے پر کہ بھارتی ہونے کے ناطے کیسا لگ رہا ہے؟ انہوں نے کہا میں بہت حد تک ہندوستانی ہوں،میں جب اپنا ملک کہتا ہوں تو اس کا مطلب ہمیشہ بھارت ہی ہوتا ہے۔ ایسے میں میرے لئے کوئی اور آپشن نہیں ہے، میں خود کو ہندوستانیوں کی نظر سے دیکھتا ہوں۔
ابھیجیت بنرجی نے ’راشٹرواد‘ پرکہی یہ بڑی بات،بھگوا گینگ کا چڑھنا طے