جموں۔(ایجنسیاں)۔ جموں وکشمیر کے تنگ دھار سیکٹر میں دو جوانوں کی شہادت کا بدلا بھارت نے محض کچھ گھنٹوں کے اندر لے لیا ہے، جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کے جوابی حملے میں 5پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے، اس کے ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں موجود لشکر کے تین کیمپوں کو تباہ کردیا ہے۔ بھارت کی کارروائی کے بارے میں فوج کے سربراہ وپن راوت نے کہا کہ ہم نے پاکستانی فوج کے 6سے 10 جوانوں کوہلاک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج اپنا نقصان۔ بتانا نہیں چاہتی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ پاکستان کے ایکشن کا بہت بڑا ہوگا ہمارا ری ایکشن۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو سکھانے کیلئے بھارت نے جوابی کارروائی اس وقت کی جب پاکستانی فوجیوں نے جموں وکشمیر کے تنگ دھار سیکٹر میںبلااشتعال مسلسل فائرنگ شروع کردی۔ پاکستان کا مقصد بھارت کی سرحد میں دراندازی کررہے دہشت گردوں کوکور فائر دینا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں واقع لیپا وادی میں بڑی تعداد میں دہشت گرد بھارت میں دراندازی کرنے کے لیے تیار تھے، اس وجہ سے پاکستان ہفتہ کی رات سے ہی فائرنگ کررہا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کی فوج نے ہفتہ کی رات کپواڑہ ضلع کےتنگہر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرکے گولہ باری کی۔ پاکستان کی فائرنگ میں دو فوجی شہید ہو گئے اور ایک شہری کی موت ہو گئی۔اس شخص کی شناخت 55سال کے محمد صادق کے طو رپر ہوئی ہے۔ پاکستان کی فائرنگ میں تین دیگر شہری زخمی ہو گئے۔ جن کی شناخت محمد مقبول، محمد شفیع اور محمد یوسف حامد کے طور پر ہوئی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے تعلق سے کہی یہ بڑی بات
پاکستانی فوج کی فائرنگ میں دو مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ ہفتے بارہمولہ اور راجوری میں ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس دوران ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔