ایک ماہ میں اتنے لاکھ روزگارمیں آئی کمی، سرکاری اعداد و شمار میں کئے گئے انکشاف سے آپ ضرور چونک جائیں گے


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی :ملک میں اقتصادی بحران کے اثرات کے درمیان روزگار کے سطح پر بھی اچھی خبریں نہیں مل رہی ہیں۔ اب سامنے آئی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جولائی کے مہینے سے اگست کے درمیان ہی قریب 1.49 لاکھ روزگار کم ہوگئے ہیں۔ دراصل امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے پے رول ڈیٹا کے مطابق، اس سال جولائی ماہ میں تقریبا ً14.49 لاکھ نئے روزگار پیدا ہوئے۔ جبکہ اگست ماہ میں یہ تعداد کم ہو کر 13 لاکھ پر آ گئی ہے۔
قومی اعداد و شمار کے دفتر (NSO) کی رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2018-19 کے دوران ESIC میں 1.49 کروڑ لوگوں کا رجسٹریشن ہوا۔ وہیں ستمبر2017 سے اگست 2019 کے درمیان قریب 2.97کروڑ نئےسبسکرائبرس ESIC منصوبہ میں شامل ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ NSO کی رپورٹ مختلف سماجک سیکورٹی منصوبوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جن ESIC، EPFO اور PFRDA کے پے رول ڈیٹا کاتجزیہ کیا گیا ہے۔
بزنس ٹوڈے کی ایک خبر کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ، ESIC میں ستمبر، 2017 سے لے کر مارچ، 2018 تک 83.35 لاکھ نئے رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ وہیں EPFO میں اعداد و شمار گزشتہ اگست میں 10.86 لاکھ رہا، جو اس سے پہلے جولائی میں 11.71 لاکھ تھا۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کرآسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملک میں روزگار کم ہو رہے ہیں۔
اگرچہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے سبسکرائبرس کی تعداد وورلیپ کر سکتی ہے اور یہ اندازہ کی بنیاد پر ہے۔ NSO نے کہا کہ موجودہ رپورٹ ملک میں ملازمتوں کے بارے میں الگ نقطہ نظر پیش کرتا ہے اور مجموعی طور پر طور پر روزگار کے اعداد و شمار کااندازہ نہیں لگاتا ہے۔