کہیں تفتیش کو بھٹکانے کے لئے تو نہیں لی جا رہی ہے کملیش کے قتل کی ذمہ داری؟اس تنظیم کے نام سے وہاٹس ایپ پیغام ہورہا ہے وائرل


ہماری دنیا بیورو
 لکھنو ¿:کیا ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کے قتل کی ذمہ داری اس لیے لی جا رہی ہے کہ جانچ کرنے والوں کو بھٹکایا جاسکے اور مکمل جانچ کو ہی پٹری سے اتارا جا سکے؟ کیا اس طرح کوئی قاتل وہاٹس اےپ پر قتل کی ذمہ داری لیتا ہے؟
کملیش تیواری کے قتل کے بعد وہاٹس اےپ گروپ پر ایک پیغام بھیجاجا رہا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے، 'ہم الہند بریگیڈ کملیش تیواری کے قتل کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ اس نے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی، ابھی اور آنا باقی ہے۔
اس وہاٹس ایپ پیغام میں کملیش تیواری کی تصویر لگائی گئی اور انہیں بیکار کا آدمی بتایا گیا ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'جو کوئی اسلام اور مسلمانوں پر انگلی اٹھائے گا، اس کا یہی حشر ہوگا۔


سامنے آئی کملیش تیواری کی ماں، اس لینڈ مافیا پرلگایا قتل کا الزام
 ہندو سماج پارٹی کے اس متنازعہ لیڈر کا قتل لکھنو ¿ میں جمعہ کو اس کے گھر پر ہی کر دیا گیاتھا۔ مشتبہ قاتل تیواری سے ملنے کے لئے گھر گئے اور گھر میں ہی ان کا قتل کر دیا۔ ان کے چہرے اور گلے پر چاقو سے 15 بار وارکئے گئے، انہیں گولی بھی ماری گئی، پولیس نے جائے واردات سے ہی ریوالور برآمد کر لیا ہے۔
اہم سوال یہ ہے کہ کیا وہاٹس اےپ پیغام پر اعتماد کیا جا سکتا ہے۔ کیا کوئی اس طرح وہاٹس اےپ پر قتل کی بات قبول کرتا ہے؟کہیں یہ کسی سازش کاحصہ تو نہیں، کہیں یہ جانچ ٹیم کو صحیح راستے سے بھٹکانے کیلئے اس طرح کا حربہ استعمال کیا جارہا ہو۔کہیں یہ ملک کو فرقہ وارانہ فساد میں جھونکنے کی سازش تو نہیں ہے۔ اس طرح کے تمام سوال لوگوں کے ذہن میں آرہے ہیں۔ یہ بھی ذہن نشیں رہے کہ وہاٹس اےپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ہوتا ہے، یعنی اسے درمیان میں کریک نہیں کیا جا سکتا۔پیغام بھیجنے والے کو ٹریس نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس تک پہنچا جا سکتا ہے۔


گستاخ رسولﷺ کملیش تیواری کا بدمعاشوں نے گلا ریت کر قتل کردیا
یہ بات اہم اس لئے بھی ہے کہ پولیس نے یہ کہا ہے کہ ابتدائی جانچ سے یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی دہشت گرد گروہ تھا یا یہ کوئی دہشت گرد انہ حملہ ہے۔ تو کیا یہ قتل ذاتی دشمنی، سیاسی وجہ، بدلہ یا کسی اور وجہ سے ہوئی ہے؟ ان سوالات کے جوابات پولیس تفتیش سے ہی مل سکیں گے۔


 


Popular posts
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
دہشت گردوں کوفنڈنگ کرنے والی کمپنی سے بی جے پی نے لیا 10 کروڑ کا چندہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।