اس معاملے پر ہائی کورٹ گئی تھی کانگریس،سپریم کورٹ نے لگائی پھٹکار


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی۔ کرناٹک میں نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف کانگریس کے ہائی کورٹ جانے پر ناخوشی ظاہر کی ہے۔ اس معاملے پر سماعت کل یعنی 23 اکتوبر تک کے لئے ملتوی ہو گئی ہے۔
گزشتہ 26 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ اس نے ریاست کی 15 نشستوں کے لئے 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو ٹال دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ نااہل ممبران اسمبلی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات ہوں گے۔ ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے بدنیتی سے اسمبلی کے پورے دور اقتدار کے لئے انہیں نااہل قرار دے دیا جس کی وجہ سے وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔


کانگریسی لیڈر نے دیا ایسابیان، بھگوالیڈروں کا ہنگامہ برپا کرنا طے


ابھیجیت بنرجی کی توہین،پرینکا گاندھی نے کسے کہا کامیڈی سرکس نہ چلائیں
گزشتہ 25 ستمبر کو کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لئے ایک ہدایات جاری کی جائے۔ تشار مہتہ نے کہا تھا کہ ہم کسی کا حق نہیں لے رہے ہیں، بلکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نااہلی کے معاملے کے حل کے لئے ہدایات جاری کی جائیں۔



سماعت کے دوران نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے کہا تھا کہ ممبر اسمبلی عوام کے درمیان جانے سے ہچکچا نہیں رہے ہیں۔ لوگوں کوان ممبران اسمبلی کے رویے کے بارے میں فیصلہ لینے دیجئے۔نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے ضمنی انتخاب کرانے کے بارے میں نوٹیفیکیشنپر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ 23 ستمبر کو عدالت نے ان ممبران اسمبلی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر، جے ڈی ایس اور کانگریس دونوں پارٹیوں کے صدور کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اسپیکر نے اراکین اسمبلی کے استعفے مسترد کرتے ہوئے انہیں اسمبلی کے پورے دور اقتدار کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image