نئی دہلی، 07 اکتوبر(ہماری دنیا بیورو)۔
مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔وہ دہلی کے اسکارٹ اسپتال میں داخل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اس لیے انہیںاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاسوان پیر کی صبح روٹین چیک اپ کے لئے اسپتال آئے تھے۔ مزید علاج کے لئے انہیں آج اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا۔
بتا دیں، رام ولاس پاسوان لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر ہیں اورکئی حکومتوں میں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔ فی الحال مرکزی حکومت میں وہ خوراک اور امورصارفین کے وزیر ہیں۔ ان کا پورا خاندان سیاست میں ہے۔ ان کے بیٹے چراغ پاسوان بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ ان کی پارٹی این ڈی اے کی اتحادی ہے۔ 73 سال کے رام ولاس پاسوان نے اس بار طبیعت کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا انتخابات نہیں لڑا تھا اور وہ راجیہ سبھا سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
اس مرکزی وزیر کو سانس لینے میں ہوئی تکلیف،اسپتال میں داخل