اس بڑے رہنما نے کہا کانگریس کو ووٹ دینے سے شیوسینا اور بی جے پی مضبوط ہوں گی، اس لئے اپنا ووٹ خراب نہ کریں


ہماری دنیا بیورو


آکولا:مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لئے زور شور سے تشہیر میں لگے آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کانگریس پرزبردست حملہ بولا ہے۔ اویسی نے ووٹروں سے کہا ہے کہ کانگریس کو ووٹ دینا بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کو مضبوط کرنا ہے، تو کانگریس کو ووٹ نہ دیں۔
مہاراشٹر کے آکولا میں بالاپور اسمبلی حلقہ سے اے آئی ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ڈاکٹر رحمان خان کے حق میں ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ کانگریس کو بالکل ووٹ نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے سے بی جے پی اور شیوسینا کو طاقت ملے گی، اویسی نے کہا کہ اگر بی جے پی اور شیوسینا کو شکست دینا ہے تو اپنا ووٹ خراب نہ کریں ہے۔



اس سے پہلے اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ووٹروں سے بھی اپیل کی تھی۔ اویسی نے ووٹروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب خدا کے لئے سیکولرازم کو بھول جاو ¿ اور متحد ہونے کا کام کرو۔اویسی نے سیکولرازم کے بہانے کانگریس کو بھی نشانے پر لیا تھا۔ اویسی نے کہا تھا کہ سیکولرازم ہماری نہیں، کانگریس کی ذمہ داری ہے، ہم نے 70 سالوں تک حق ادا کیا ہے۔
بتا دیں کہ اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم مہاراشٹر کی سیاست میں کافی سرگرم ہے اور پارٹی کو یہاں سے غیر متوقع نتائج بھی ملتے رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں بھی اویسی نے اپنی پارٹی کے امیدوار اتارے ہیں، جن کے لئے وہ پرزور طریقے سے تشہیر میں مصروف ہیں۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image