قسمت ’ریپ‘ کی طرح، روک نہ سکو تومزا لو‘،اس سوشل میڈیا پوسٹ پر خوب ہورہا ہے ہنگامہ


ہماری دنیا بیورو


نئی دہلی:کیرل سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ہبی ایڈن کی اہلیہ انا کا ایک سوشل میڈیا پوسٹ اس وقت وائرل ہو رہا ہے۔ انا لنڈا ایڈن نے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر آپ اس کو روک نہیں سکتے ہیں تو اس کا لطف اٹھائیں ۔ ان کے اس پوسٹ پر کافی ہنگامہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنے پوسٹ پر معافی مانگی ہے۔منگل کی صبح انا لنڈا ایڈن نے فیس بک پر ویڈیو ڈالتے ہوئے یہ پوسٹ لکھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو ڈالا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے شوہر اور کانگریس ایم پی ہبی ایڈن کی تصویر ڈالی۔
اسی کے ساتھ انہوں نے کیپشن لکھا، 'قسمت'ریپ' کی طرح ہے، اگر اسے روک نہیں سکتے تو اس کا مزہ لیجئے'
دراصل، کوچی میں ان دنوں بارش کی وجہ سے پانی بھرا ہوا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کے پوسٹ کواسی سے جوڑ کر دیکھا ہے۔ اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے کوچی کے حالات کا مذاق اڑایا ہے۔کانگریس ممبر پارلیمنٹ کی بیوی کے ذریعی لکھے گئے اس فیس بک پوسٹ پر کافی ہنگامہ ہوا اور لوگوں نے اس پوسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس پر بڑھتے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے انا نے اپنا پوسٹ ہٹا لیا اور معافی بھی مانگ لی۔



آپ کو بتا دیں کہ ہبی ایڈن کیرالہ کی اےرناکلم لوک سبھا سیٹ سے ایم پی ہیں اور پہلی بار الیکشن جیت کر آئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ کانگریس پارٹی سے ہی ممبر اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، 2019 لوک سبھا انتخابات سے پہلے انہوں نے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی نے اس بار صرف کیرل ریاست میں ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔اس سے پہلے 2013 میں سابق سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے ذریعہ بھی اسی طرح کا بیان دیا گیا تھا۔ تب انہوں نے کہا تھا کہ اگر آپ ریپ کو روک نہیں سکتے ہو، تو اس کا لطف لیتے ہو۔ انہوں نے یہ بیان سٹے بازی کے معاملہ پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے اس بیان پر افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔