جیوکا بڑا اعلان،یہ صارفین اب بھی کرسکیں گے فری کال


ہماری دنیا بیورو
نئی دہلی:جیو ریلائنس نے اپنے صارفینسے نان جیو کالنگ پر پیسے لینے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اب تک لوگوں کو یہ کنفیوژن تھی کہ یہ کب سے نافذ ہوگا۔ ریلائنس جیو کاایک بیان آیا ہے جس کے بعد اب لوگوں کو اس اہم سوال کا جواب مل گیا ہے۔ریلائنس جیو نے کہا ہے کہ جن صارفین نے 9 اکتوبر سے پہلے اپنے نمبر پر ریچارج کرایا تھا وہ نان جیو یوزرس پر مفت کال کر پائیں گے، لیکن جیسے ہی یہ پلانختم ہو گا آپ کو نان جیو کالنگ کے لئے پیسے دینے ہوں گے۔جیو ریلائنس نے ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں کمپنی نے کہا ہے،'اگر آپ نے 9 اکتوبر یا اس سے پہلے ریچارج کرایا ہے تو، آپ مفت کال کر سکیں گے (نان جیوکسٹمرس) کو بھی، جب تک آپ کا یہ پلان ایکسپائر نہیں ہو جاتا ہے۔
ریلائنس جیو کے سارے پاپولر پلان کی مدت 84 دن ہے،لیکن کچھ پیک ایک سال کی مدت والے ہیں، تو کیا ایک سال تک نان جیو صارفین پر کالنگ کے پیسے نہیں دینے ہوں گے؟اگر آپ نے 9 اکتوبر یا اس سے پہلے 399 روپے کے پلان کے ساتھ اپنا جیو نمبر ریچارج کرایا ہے تو 84 دن تک آپ نان جیو نمبر پر مفت کال کر پائیں گے۔اگرچہ اب بھی ایک سال والی مدت کے پلان کے بارے میںصاف نہیں ہے کہ ان یوزرس کے ساتھ کیا ہو گا۔غور طلب ہے کہ ٹرائی نے جب آئی یو سی کو 2017 میں 14 پیسے سے گھٹا کر 6 پیسے کیا تھا تب کہا تھا کہ اس سال کے آخر تک اسے 0 کیا جا سکتا ہے۔


Popular posts
بابری مسجد ملکیت معاملہ:جانئے مسلم فریق نے’ مولڈنگ آف ریلیف ‘پرسپریم کورٹ سے کیا مطالبہ کیا
Image
سپریم کورٹ کے فیصلے کا کچھ حصہ ہمارے حق میں ہے، مسلمان بورڈ کی ہدایات کا انتظارکریں:مولانا ولی رحمانی
Image
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
جامعہ سلفیہ بنارس میں بین الاقوامی سمینار،سعودی جامعات کے مہمانوں کواستقبالیہ
Image
مودی کے چہیتے افسر نے لی تھی رشوت ،پالیگراف ٹیسٹ میں تصدیق
Image