غریبوں کی خدمت میں مسلسل پسینہ بہارہا ہے یہ نوجوان کانگریسی رہنما 


آنکھوں کی تفتیش کےلئے جیت پور میں مفت کیمپ کا انعقاد 
نئی دہلی،6اکتوبر(ہماری دنیا بیورو)۔
 نامور سماج کارکن اور معروف کانگریسی رہنما بلال احمد اور ان کی ٹیم کی جانب سے گذشتہ کئی ہفتوں کی طرح اس ہفتے بھی جیت پور پارٹ میں آنکھوں کی جانچ اور علاج کےلئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر بلال احمد نے بتایاکہ یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جب ہم نے آنکھوں کی جانچ اور علاج کے لئے مفت کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے تو ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم یہ کام کرکے کسی پر احسان نہیں کررہے ہیں، بلکہ ہم اپنا فرض منصبی ادا کررہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ جیت پور کافی پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں اکثریت غریبوں کی ہے۔ یہاں سرکار وں نے بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ آج نہ یہاں محلہ کلینک ہے اور نہ ہی پڑھائی کے لئے بہترین اسکول اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ہم اگر یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے کچھ اچھا کرسکتے ہیں تو ضرور کریں ۔ انہوں نے بتایاکہ اسی مقصد سے ہم نے آنکھوں کی تفتیش کرنے والے بھارت کے بہترین ادارے سے رابطہ کیا اور لوگوں کی آنکھوں کی تفتیش کرائی۔ جس کو دوا اور علاج کی ضرورت تھی وہ چیز اسے مہیا کرائی گئی۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ آگے بھی ایسا ہی کرتے رہیںگے۔ انہوںنے کہاکہ اگر باحیثیت لوگ جو بھی ضرورتمند لوگ ہیں ان کے لئے بلا تفریق ذات اور برادری کام کریں گے توبہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتاہے ۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی ٹیم کے سبھی ممبران کا شکر گذار ہوں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔


Popular posts
 جشن تکمیل حفظ قرآن:یہ بچے بنے حافظ قرآن، جان کر آپ کو بھی ہوگا فخر،والدین کو لوگ پیش کررہے مبارکباد
Image
आदेश में इस कार्रवाई का कारण नहीं बताया गया है लेकिन माना जा रहा है कि कोरोना वायरस के संक्रमण की आशंकाओं को खत्म करने के लिए यह कदम उठाया गया है। ऐसा ही आदेश गाजियाबाद और गौतमबुद्ध नगर के डीएम ने भी जारी किए हैं। राज्य सरकार ने सभी स्कूल और कॉलेज को बंद करने का निर्देश जारी किया गया था। उत्तर प्रदेश में इस वायरस से कुल 12 लोग संक्रमित पाए गए हैं। इसमें 11 भारतीय नागरिक हैं जबकि एक विदेशी शामिल व्यक्ति शामिल है। इनमें से ज्यादातर लोगों का इलाज दिल्ली के सफदरजंग अस्पताल में चल रहा है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
ہریانہ میں مودی کو مخالفت کا سامنا، ریلی میں نوجوان کا احتجاج،’کہاں ہے بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو‘کا وعدہ؟
Image
تازہ ترین: طیارہ حادثہ کاشکار،صدمے میں ڈوبے لوگ
Image