بہار میں اے آئی ایم آئی ایم کی جیت سے خوش ہوئے سابق وزیر اعلیٰ،اگرایسا ہواتوسیکولر پارٹیوں کی اڑجائے گی نیند


ہماری دنیا بیورو
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ہندوستانی عوام مورچہ کے قومی صدر جتن رام مانجھی نے کشن گنج اسمبلی ضمنی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی جیت پر ان کے اور ان کی پارٹی کو ہفتہ کو مبارک باد دی اور اس جیت کو قومی شہری رجسٹر(این آرسی) کے لئے ضروری بتایا۔ مانجھی نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور ہر ایک پارٹی الیکشن لڑتی ہے، اس کی اجازت ہندوستان کا الیکشن کمیشن دیتا ہے۔
مانجھی نے کہا کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ذریعہ کشن گنج سے امیدوار اتارنے اور فتحیاب ہونے کے لئے وہ اویسی اور ان کی پارٹی کو مبارکباد دیتے ہیں۔ مانجھی نے کہا کہ اویسی کے خلاف کچھ لوگوں کی مخالف ردعمل کی وہ تنقید کرتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی شہری رجسٹر کے نام پر دلت اور مسلم کو باہری اور دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے، اویسی کی پارٹی کی جیت سے ملک بھر میں دلت اور مسلم اتحاد کو فروغ ملے گا۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کاخیال ہے کہ دلت -مسلم اتحاد کومزیدمضبوط کرنے کیلئے پرائیویٹ شعبے میں ریزرویشن، عدلیہ میں ریزرویشن اور یکساں تعلیمی نظام لاگو کیا جا سکتا ہے۔ بہار میں گزشتہ 21 اکتوبر کو ہوئے ضمنی انتخابات میں اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار قمرالہدیٰ نے کشن گنج سے بی جے پی امیدوار سویٹی سنگھ کو شکست دی ہے۔



سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ نے جس طرح بیان دے کر اویسی کی پارٹی کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے مستقبل میں ان کی پارٹی اویسی کی پارٹی سے اتحاد کرنے کے لئے بھی کوشش کرسکتی ہے۔اگر ایسا ہوا تو سیکولرپارٹیوں کی نیند اڑجائے گی اور بہار کی سیاست پوری طرح بدل سکتی ہے۔
بتا دیں کہ بی جے پی لیڈر اور مرکز کی نریندر مودی حکومت میں وزیر گری راج سنگھ نے کشن گنج میں اے آئی ایم آئی ایم کی جیت کو سماجی ہم آہنگی کے لئے خطرہ بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بہار کے شہریوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ گری راج نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہبہار کے ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ خطرناک نتائج کشن گنج سے ابھر کر سامنے کے آیا ہے۔ اویسی کی پارٹی  اے آئی ایم آئی ایم  جناح کی سوچ والی ہے، یہ وندے ماترم سے نفرت کرتی ہے، ان سے بہار کی سماجی ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ بہار کے شہریوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے۔


Popular posts
भारत में कोरोना वायरस से संक्रमित लोगों की संख्या 107 हो गई है। भारत सरकार की तरफ से जारी आंकड़ों के मुताबिक सबसे ज्यादा मामले केरल से सामने आए हैं। वहां 22 लोग कोविड19 पॉजिटिव पाए गए हैं। वहीं देश में दो और पूरी दुनिया में 6 हजार से अधिक लोगों की मौत इस बीमारी के संक्रमण से हो चुकी है।
उन्होंने साथ ही देशवासियों से निवेदन करते हुए कहा कि मेरी एक और प्रार्थना है कि इस आयोजन के समय किसी को भी, कहीं पर भी इकट्ठा नहीं होना है। रास्तों में, गलियों या मोहल्लों में नहीं जाना है, अपने घर के दरवाजे, बालकनी से ही इसे करना है।
पीएम मोदी ने कहा कि ये लॉकडाउन का समय जरूर है, हम अपने अपने घरों में जरूर हैं, लेकिन हम में से कोई अकेला नहीं है। 130 करोड़ देशवासियों की सामूहिक शक्ति हर व्यक्ति के साथ है। उन्होंने कहा कि हमारे यहां माना जाता है कि जनता जनार्दन, ईश्वर का ही रूप होती है। इसलिए जब देश इतनी बड़ी लड़ाई लड़ रहा हो, तो ऐसी लड़ाई में बार-बार जनता रूपी महाशक्ति का साक्षात्कार करते रहना चाहिए।
دہلی میں مدرسہ کے دو طلبائ پر جان لیوا حملہ
Image
अमेरिकी दूतावास के प्रवक्ता ने इंडिया टुडे को बताया कि वो भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के संपर्क में हैं. नई दिल्ली दूतावास के एक कर्मचारी के कोरोना वायरस की चपेट में आने की जानकारी है. हम भारतीय स्वास्थ्य अधिकारियों के साथ मिलकर इस कर्मचारी को उचित उपचार उपलब्ध कराने की कोशिश कर रहे हैं.
Image