تازہ ترین: طیارہ حادثہ کاشکار،صدمے میں ڈوبے لوگ


حیدرآباد، 06 اکتوبر:اتوار کو ایک ہوائی جہاز حادثہ ہو گیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے سلطان پور میںپیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک ٹرینر طیارے تھا۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔
ایک پائلٹ کی شناخت پرکاش وشال کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسری پائلٹ خاتون تھی، اس کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وشال ٹرینی پائلٹ تھا۔ ٹرینی جہاز وقارآباد ضلع کے سلطان پور گاو ¿ں کے اوپر سے نکل رہا تھااسی وقت حادثے کا شکار ہو گیا۔
کھیت میں گرا ملبہ
طیارے کا ملبہ کچھ فاصلے میں پھیلے کھیتوں میں گرا ہے۔ ملبہ جس کھیت میں گرا ہے، اس کھیت میں فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر امدادی کام کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ حادثے کی وجوہات کے سلسلے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔